راولپنڈی: حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے 2 ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کے لیے میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنےکی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعددکارکن گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔