بی این پی کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ

بی این پی کی جانب سے تہنیتی پیغام پر صدر آصف علی زرداری کا شکریہ

0

بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائیں بھیجی تھیں۔

16فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بی این پی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے، جس میں چیلنجز اور تعاون دونوں شامل رہے ہیں، تاہم دونوں ممالک کے عوام نے ہمیشہ مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی روابط کو اہمیت دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی این پی کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا، اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دیا جائے گا، اور ایک پرامن و خوشحال جنوبی ایشیا کے قیام کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.