دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

دہشتگردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ

0

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ دہشت گردی سے نجات پا چکا ہے اور اب کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ بھی کیا جائے گا۔

پولیس ٹریننگ سنٹر سعید آباد میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سندھ پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں اور صوبے میں امن قائم کرنے میں پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کا کردار نمایاں رہا ہے۔

کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق

مراد علی شاہ نے دادو میں حالیہ شہادت دینے والے تین بہادر سپاہیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پولیس کے افسران و جوانوں نے بہادری کی شاندار مثال قائم کی۔ کراچی میں سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا کو بھی شہید کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 1325 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 207 ڈاکو ہلاک ہوئے۔ اس سال یکم جنوری سے اب تک 115 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 27 ڈاکو ہلاک اور 82 زخمی ہوئے، 81 ڈاکو گرفتار ہوئے اور 153 ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ پولیس اسی بہادری کے ساتھ کام جاری رکھے گی اور کچے کے ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سندھ میں روزانہ بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی، لیکن اب صوبہ دہشت گردی سے آزاد ہو چکا ہے، حالانکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات جاری ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.