بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

بیوی سے اجازت کے بغیر ایک اور شادی؛ لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

0

لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے معاملے پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر پہلی بیوی کو حق مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

عدالت نے بغیر اجازت شادی کرنے والے شوہر کو پہلی بیوی کو 10 لاکھ روپے حق مہر ادا کرنے کا حکم دیا۔ مزید یہ کہ شوہر کو طلاق کے مؤثر ہونے تک پہلی بیوی کو ماہانہ 15 ہزار روپے خرچ اور سامانِ جہیز کی ویلیو کے مطابق رقم ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
NCA کی سابق طالبہ ایمان مسعود کی اینیمیشن “Listen” ٹائمز اسکوائر میں نمائش کے لیے منتخب

عدالت نے درخواست گزار بیوی کی حق مہر، خرچ اور سامان جہیز کی رقم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ قانونی شق بیویوں کے مالی حقوق کے تحفظ اور من مانی شادیوں کو روکنے کے لیے ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں ترمیم بھی کر دی۔

فیصلہ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے مہناز سلیم کی درخواست پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں جاری کیا۔ درخواست گزار نے شوہر سے سامان جہیز اور نان نفقہ کے حصول کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ کیس میں حق مہر، خرچ اور سامان جہیز کی واپسی سے متعلق تین نکات زیرِ بحث تھے۔

واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے 2024 میں شوہر کو عدت کے دوران 15 ہزار روپے ماہانہ خرچ اور حق مہر کی 10 لاکھ روپے رقم اقساط میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ سامان جہیز کی ویلیو کے مطابق 10 لاکھ 500 روپے ادا کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ بعد ازاں اپیل پر سیشن کورٹ نے حق مہر اور خرچ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے سامان جہیز کی رقم کم کر دی، جس کے خلاف درخواست گزار نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

درخواست گزار کے مطابق شوہر نے بغیر اجازت تیسری اور پھر چوتھی شادی کی اور اسے گھر سے نکال دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر بیوی کے گھر چھوڑنے کا قانونی جواز موجود ہو تو شوہر طلاق کے مؤثر ہونے تک ماہانہ خرچ دینے کا پابند ہوتا ہے۔

عدالت نے ریکارڈ کی بنیاد پر کہا کہ شوہر نے نکاح کے وقت اپنی دوسری شادی چھپائی، اور یہ ثابت نہ کر سکا کہ بیوی نے کسی نافرمانی یا غلط رویے کی وجہ سے گھر چھوڑا۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار 2021 سے شادی کے قانونی خاتمے تک 15 ہزار روپے ماہانہ خرچ سالانہ 10 فیصد اضافے کے ساتھ وصول کرنے کی حق دار ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ عمومی طور پر حق مہر شادی کے اختتام پر ادا کیا جاتا ہے، تاہم اگر شوہر بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرے تو وہ پہلی بیوی کو فوری طور پر حق مہر ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.