ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کل 12 فروری کو مملکت بھر میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ بارانِ رحمت حاصل ہو سکے۔
’اس سے بہت بڑا طبقہ محروم ہوجائے گا‘، سندھ اسمبلی نے شراب کی فروخت پر پابندی کی قرارداد مسترد کردی
شاہی فرمان میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعائیں کریں تاکہ رب کریم اپنی رحمت کی بارش نازل فرمائے۔
اعلامیے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سمیت سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی، جہاں ائمہ کرام خصوصی دعائیں کریں گے اور امت مسلمہ کی اجتماعی مغفرت، رحمت اور خیر و برکت کے لیے بھی دعا کی جائے گی۔
شاہ سلمان نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کثرتِ استغفار کریں، توبہ و رجوع الی اللہ اختیار کریں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طلبگار بنیں، کیونکہ صرف وہی ذات ہے جو آسمانوں سے بارش نازل کر کے زمین کو زندگی عطا کرتی ہے۔
مملکت بھر میں اس روح پرور اجتماع کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور توقع ہے کہ لاکھوں فرزندانِ توحید سجدہ ربِ کریم سے گڑگڑا کر بارانِ رحمت کی التجا کریں گے۔