ایپل آئی فون 17 کا سستا ورژن جلد متعارف کرائے گا
ایپل آئی فون 17 کا سستا ورژن جلد متعارف کرائے گا
تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل جلد ایک نیا، نسبتاً سستا آئی فون اور سِری کا بہتر ورژن متعارف کرانے والا ہے۔ نئے ورژن میں موجودہ خامیوں کو بہتر کر کے پیش کیا جائے گا۔
ایپل واچ مین موجود فیچر باقاعدہ طبّی ٹیسٹ کا متبادل نہیں: تحقیق
ایپل آئی فون 17 ای لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون 16 وی کے بعد آئے گا۔ آئی فون 16 ای کم قیمت ماڈل تھا جس میں پرانا ہارڈویئر استعمال کر کے قیمت کم رکھی گئی تھی۔
بلومبرگ کے مطابق نئے آئی فون 17 ای میں زیادہ طاقتور پروسیسر ہوگا، جو مکمل قیمت والے آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا، اور اس میں ایپل کے تیار کردہ سیلولر اور وائی فائی چپس بھی شامل ہوں گی۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم قیمت ماڈلز میں پہلی بار وائرلیس میگ سیف (MagSafe) چارجنگ کی سہولت دی جائے گی اور قیمت 599 ڈالر یا 599 پاؤنڈ ہی رکھی جائے گی۔