اے این ایف نے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

اے این ایف نے نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

0

اے این ایف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ کارگو بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کے کارگو شیڈ سے 32 کارٹنوں پر مشتمل ایک کھیپ تحویل میں لے لی گئی۔

بنگلادیش میں عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات، موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

اے این ایف حکام کے مطابق مکمل تلاشی کے دوران کارٹنوں سے 14 لاکھ 70 ہزار ٹراماڈول گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن 808.5 کلوگرام تھا، جبکہ 57 ہزار 600 ویلیم گولیاں (ڈائزیپام) بھی برآمد کی گئیں جن کا وزن 17.280 کلوگرام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ نائیجیریا کے لیے بُک کرائی گئی تھی، ضبط کی گئی گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام بنتا ہے، جسے تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اے این ایف کے مطابق اس کارروائی میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، برآمد کی گئی گولیاں مختلف اقسام کی منشیات تیار کرنے میں استعمال کی جاتی ہیں، جبکہ اتنی بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ ایک تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ نیٹ ورکس کی جانب سے بیرون ملک اسمگلنگ کے لیے تجارتی اور برآمدی چینلز کا استعمال ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے، ایسی غیر قانونی سرگرمیاں نہ صرف عوامی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کے لیے بھی سنگین خدشات پیدا کرتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف اسمگلنگ کے بدلتے ہوئے طریقوں کو ناکام بنانے اور تجارتی و برآمدی چینلز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کو منشیات سے پاک بنانے کے عزم پر پوری طرح کاربند ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.