راولپنڈی کے علاقے روات انڈسٹریل ایریا میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔
پاکستان کا سری لنکن صدرکی درخواست پر ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھیلنےکا فیصلہ
ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 20 فائر ٹینڈر استعمال کیے گئے اور طویل جدوجہد کے بعد آگ کو کنٹرول کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کے باعث عمارت کے گرنے کا خدشہ بھی لاحق رہا۔
دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق بروقت ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔