لاہوریوں کے ساتھ غیر ملکی سفرا اور شوبز انڈسٹری کے ستارے بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر بسنت منانے دہلی گیٹ لاہور پہنچیں۔
شریانوں میں جمی چکنائی کو کیسے دور کیا جائے؟
اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیٹلی بیکر کا استقبال کیا جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر صہیب بھرت بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نیٹلی بیکر نے بسنت کی اجازت دینے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین، میکال ذوالفقار، عدیل، محب مرزا اور اداکارہ جگن کاظم، علی زرغون، فریال خان، اداکارہ گوہر اور آمنہ نے بھی بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔
اداکاروں کی جانب سے بسنت منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں اداکاروں کو بسنت کے رنگوں میں رنگا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔