وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تباہ کن خودکش دھماکے کے بعد امریکا نے پاکستان کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حملے کے تناظر میں سکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان میں مقیم اور یہاں سفر کرنے والے امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
جن تاجروں کو بھتے کی پرچی مل رہی ہے وہ مجھے دے دیں میں رقم ادا کردوں گا، گورنر سندھ
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہری عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اور اپنی ذاتی سکیورٹی منصوبہ بندی کا ازسر نو جائزہ لیں۔ سکیورٹی ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی میڈیا کے ذریعے سکیورٹی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر مسلسل نظر رکھیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی کلاں میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش حملے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے، جس کے بعد شہر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔