اداکار راج پال یادو کی درخواست مسترد، تیہار جیل میں گرفتاری دیدی

اداکار راج پال یادو کی درخواست مسترد، تیہار جیل میں گرفتاری دیدی

0

بالی ووڈ کے نامور اداکار راج پال یادو نے چیک باؤنس کیسز میں ہائی کورٹ کی مدت ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تیہار جیل میں گرفتاری دے دی۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں راج پال یادو اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ بے شمار بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے، جہاں ان کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت دیگر بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

9 مئی مقدمہ: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف شواہد پر تنازع شدت اختیار کرگیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ہائی کورٹ نے راج پال یادو کو جیل حکام کے سامنے حاضری دینے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔

جس کے بعد اداکار راج پال یادو نے جمعرات کو تیہار جیل حکام کے سامنے خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا۔

بعد ازاں، دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیسز میں ان کے مجرم قرار دیے جانے کے سلسلے میں مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی۔

جیل کے ایک ذریعے نے بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو شام چار بجے جیل حکام کے سامنے حاضری دی، اب جیل حکام معیاری طریقہ کار کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اس سے قبل، بدھ کے روز ہائی کورٹ نے یادو کو جیل حکام کے سامنے پیش ہونے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

اداکار کو دو فروری کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ چار فروری تک حاضری دیں، تاہم، راج پال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اداکار نے پچاس لاکھ روپے کا انتظام کر لیا ہے اور ایک ہفتے کی مزید مہلت مانگی تھی تاکہ ادائیگی مکمل کر سکیں۔

تاہم، جسٹس سوارنا کانتا شرما نے یادو کی حاضری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور کہا کہ انہیں یہ ریلیف دینے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2018 میں راج پال یادو کو ہندوستان کی عدالت نے قرضہ لینے اور مقررہ وقت پر ادائیگی نہ کرنے پر چھ ماہ قید کی اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی تھی لیکن ان کی فوری ضمانت بھی منظور کر لی گئی تھی۔

تاہم، جون 2024 میں، ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عارضی طور پر معطل کر دیا تھا، بشرطیکہ وہ ’سنجیدہ اور حقیقی اقدامات‘ کریں تاکہ مخالف فریق کے ساتھ دوستانہ تصفیے کے امکان کو تلاش کیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق راج پال یادو نے کسی تاجر سے اپنی فلم بنانے کے لیے پانچ کروڑ روپے قرضہ لیا تھا جس کی ادائیگی ممکن نہ ہونے پر تاجر نے اداکار کے خلاف عدالتی کارروائی کی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.