Gas Leakage Web ad 1

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا دورہ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعریف

صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا دورہ، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو سراہا

0

لاہور (۔ ) صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا اپنے دورۂ پاکستان کے دوران اپنے آ بائی گھر خوشاب پہنچے، جہاں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کمشنر، ڈپٹی کمشنر، پولیس و سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے
۔دورے کے دوران انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرِ انتظام گوردوارہ سنگھ سبھا خوشاب میں حاضری دی اور وہاں تزئین و آرائش، صفائی اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اپنے اباؤ اجداد سے منسلک ریونیو ریکارڈ دیکھا اور گردوارہ میں تصویریں بھی بنوائیں۔
اجے پال سنگھ بنگا نے گوردوارہ میں کیے گئے ترقیاتی و انتظامی اقدامات کو سراہتے ہوئے متروکہ وقف املاک بورڈ کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے انہیں سکھ مذہبی ورثے کے تحفظ، بحالی اور یاتریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان نے صدر ورلڈ بینک کو بورڈ کی جانب سے خصوصی تحائف پیش کیےچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان نے کہا کہ بورڈ مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور مذہبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.