کراچی میں شارع فیصل پر جلسہ کرنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پولیس 15 مددگار کال سینٹر کا دورہ، کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
مقدمے میں دیگر مقامی رہنماؤں سمیت 800 سے ایک ہزار افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ٹیپو سلطان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں غیر قانونی طریقے سے اجتماع کرنے کی دفعہ 149 کے ساتھ غیر قانونی راستہ روکنے کی دفعہ 134 اور اجتماع کو اشتعال پر اکسانے کی دفعہ 147 بھی شامل کی گئی ہے۔