Gas Leakage Web ad 1

اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلب

اکاؤنٹ میں 2 ارب سے زائد منتقلی اسکینڈل، ڈی جی افسران کی پراپرٹیز تفصیلات طلب

0

ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکاؤنٹس سیکورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹ میں دو ارب سے زائد روپے کی منتقلی کے سکینڈل میں نیب نے موجودہ ڈی جی سمیت آٹھ سابق ڈی جی آر ڈی افسران اور دیگر افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر اڑتالیس افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے لاہور، کراچی، ملیر، پشاور، گوادر اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جی سے تفصیلات طلب کی گئیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان نرسنگ کونسل اجلاس میں جھگڑا، کالجز رجسٹریشن سمیت دیگر معاملات التوا کا شکار

موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔ سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستارعیسانی کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کی گئیں۔ سابق ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد ابڑو، گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی، سیف انور جپہ کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔

علاوہ ازیں سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاہد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل کی ملکیتی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج، ان کے والد محمد تاج بھائیوں افضال، جمال، مبین، احتشام کی پراپرٹیز کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔ جن دیگر افراد کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل ہوئیں ان کی پراپرٹیز کی بھی تفصیلات طلب کی گئیں۔ نیب نے نیشنل اکاؤنٹیبیلٹی آرڈیننس 1999 کی سب سیکشن 19 کے تحت تفصیلات طلب کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.