Gas Leakage Web ad 1

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

0

سندھ ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 10 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر احمد راجپوت نے حلف برداری کی تقریب میں ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحمید بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس نثار احمد بھانبھرو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس محمد علی قاسم علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

حلف برداری کی تقریب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، حلف اٹھانے والے ججز کے اہلخانہ، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب سندھ ہائیکورٹ کے ججز کی مستقل تعیناتی کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس فیض الحسن شاہ کو مستقل نہیں کیا گیا اور دونوں ججز کے عبوری عہدوں میں چھ ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.