Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 13 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی

0

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 13 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں میئر کراچی نے شہر کی 409 خستہ حال سڑکوں کی مرمت کی نشاندہی کی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے اور بتایا کہ 7 اضلاع میں 400 سڑکوں پر پیچ ورک جبکہ 9 سڑکوں کی مکمل تعمیر نو کی جائے گی، جس پر سڑکوں، سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 12.57 ارب روپے لاگت آئے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

پورا یورپ مجھے ڈیڈی کہتا ہے،ٹرمپ

مراد علی شاہ نے شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے کل 21.53 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے 13 ارب روپے کی گرانٹ کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے مختص کی، جبکہ 24 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے بھی مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت اور شہری تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور سڑکوں کی بحالی سے آمد و رفت میں بہتری کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ شہر کی 26 بڑی سڑکوں کی بحالی کے تمام منصوبے شفاف، معیاری اور بروقت مکمل کیے جائیں اور محکمہ خزانہ کو فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ ان ہدایات کے تحت سڑکوں کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ آمد و رفت کی سہولت میسر ہو۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.