**کراچی: گل پلازہ سانحے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار**
تحقیقاتی حکام نے سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی رپورٹ عینی شاہدین اور متاثرین کے بیانات کی بنیاد پر تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ کی ابتداء عمارت میں موجود مصنوعی پھولوں کی ایک دکان سے ہوئی، جہاں بچوں کے کھیلنے کے دوران آگ لگ گئی۔
بنگلہ دیش کا ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کااعلان
ابتدا میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچے ممکنہ طور پر دکان میں ماچس یا لائٹر سے کھیل رہے تھے، جس کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد یہ دکان میں موجود سامان اور بجلی کی تاروں میں پھیل گئی۔ تحقیقاتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے بجائے اسی واقعے کے نتیجے میں لگی۔
آگ لگتے ہی عمارت میں موجود افراد باہر نکلنے کے لیے بھاگے، لیکن عمارت کے دروازے بند ہونے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمارت میں زیادہ تر دکانیں کھلی ہوئی تھیں اور چھت پر جانے کے راستے پر بھی گرل لگی ہوئی تھی۔ آگ لگنے سے عمارت کا سی سی ٹی وی نظام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
اس دوران، ڈسٹرکٹ کمشنر کے مطابق گل پلازہ کے ملبے تلے ممکنہ لاشوں کو نکالنے کا آپریشن جاری ہے۔