sui northern 1

فائر بریگیڈ کے حکام نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

فائر بریگیڈ کے حکام نے گل پلازہ آتشزدگی واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

0
Social Wallet protection 2

کراچی کے فائر بریگیڈ حکام نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق عمارت کا عقبی حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں اس افسوسناک امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ عمارت گرنے کے نتیجے میں فرقان نامی ایک فائر فائٹر جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کا ایک اور اہلکار ملبے کی زد میں آ کر زخمی ہوا ہے۔

sui northern 2

خطے میں بھارت کی گرفت ڈھیلی، ہمسایہ ممالک نے نئی سفارتی راہیں تلاش کرلیں

جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعے میں اب تک مجموعی طور پر 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں لگی آگ پر 60 فیصد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم وقفے وقفے سے عمارت کے اندر دوبارہ آگ بھڑکنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے جسے بجھانے کے لیے تینوں اطراف سے عمارت کو گھیرے میں لے کر فائر فائٹنگ کی جا رہی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پانی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن اس وقت سب سے بڑا چیلنج آگ کو مکمل طور پر بجھانا ہے کیونکہ عمارت کا اسٹرکچر شدید گرمی اور نقصان کے باعث انتہائی کمزور ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ عمارت کی موجودہ حالت کے پیش نظر اس کا سامنے کا حصہ بھی کسی بھی وقت گر سکتا ہے جو امدادی کارروائیوں میں دشواری کا باعث بن رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.