sui northern 1

پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج

پاکستان، سعودیہ اور ترکیے نے دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ہے، وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج

0
Social Wallet protection 2

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے تقریباً ایک سال کی بات چیت کے بعد ایک سہ فریقی دفاعی معاہدے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔

sui northern 2

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیر نے بتایا کہ یہ معاہدہ گزشتہ سال ہونے والے پاکستان-سعودی عرب کے دو طرفہ دفاعی معاہدے سے الگ ہے۔ ان کے مطابق تینوں ممالک اس مسودے پر غور و خوض کر رہے ہیں اور معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے۔

محمود خان اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن آج ہو جائے گا: رانا ثنا

وزیر خارجہ ترک جمہوریہ حاقان فیدان نے استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ تینوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں بداعتمادی ختم کرنے کے لیے وسیع تر علاقائی تعاون اور اعتماد کی ضرورت ہے۔

بلوم برگ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ اس طرح کے سہ فریقی دفاعی تعاون سے مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے کے خطے میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثر پڑ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.