sui northern 1

صدر اور وزیراعظم کا بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی سفارتی حمایت کا اعادہ

صدر اور وزیراعظم کا بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلئے پاکستان کی سفارتی حمایت کا اعادہ

0
Social Wallet protection 2

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حقِ خودارادیت کی منصفانہ اور پُرامن جدوجہد میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آج منائے جانے والے یوم حقِ خودارادیت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ 1949 میں اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کی منظوری کی یاد دلاتی ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوابِ رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرنے کے حق کو تسلیم کیا گیا تھا۔

sui northern 2

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا یہ حق دلانے کے اس عزم کی تکمیل نہ ہو سکی۔ صدر کے مطابق کشمیری عوام مسلسل عالمی برادری کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کو یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ جموں و کشمیر تنازع کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بھارت پر زور دے کہ وہ 5 اگست 2019 کے اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے کر کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت فراہم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.