پشاور: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے کے بغیر اس ملک میں سیاست ممکن نہیں۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے نئی پیشگوئی
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شاید کئی لوگ مجھ پر الزامات لگائیں، مگر میں جو اندر ہوں وہی باہر بھی ہوں اور کبھی تعلقات چھپائے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب کو معلوم ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں، تاہم میں اسرائیل یا بھارت کے ساتھ تعلقات کی بات نہیں کر رہا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات تھے، اور اگر آج کسی وجہ سے اختلاف ہوا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا تعلق ختم ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہیے اور ہمیں اپنی جدوجہد بھی جاری رکھنی چاہیے۔