Gas Leakage Web ad 1

خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد

خالی پیٹ پانی پینے کے فوائد

0

خالی پیٹ پانی پینا ایک سادہ مگر انتہائی فائدہ مند عادت ہے، جسے ماہرینِ صحت صبح کے معمولات میں شامل کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

طبی ماہرین کے مطابق صبح اٹھتے ہی پانی پینا جسم کے نظام کو قدرتی طور پر فعال کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

خالی پیٹ پانی پینا جسم میں جمع زہریلے مادّوں کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ رات بھر کی نیند کے بعد جسم کو ہائیڈریشن کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں پانی پینے سے جسم کو دوبارہ توانائی ملتی ہے اور میٹابولزم تیز ہوتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی معدے کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صبح پانی پینے سے آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے، قبض اور بدہضمی جیسے مسائل میں کمی آتی ہے۔ پانی خون کو صاف کرنے اور دورانِ خون کو متوازن رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

خالی پیٹ پانی پینا جلد کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ مناسب ہائیڈریشن جلد کو نمی فراہم کرتی ہے، جس سے جھریاں، خشکی اور دیگر جلدی مسائل میں کمی آتی ہے۔ پانی پینے سے جلد کے خلیے ترو تازہ رہتے ہیں، جس کا مثبت اثر رنگت پر بھی پڑتا ہے۔

دل کی صحت کے حوالے سے بھی پانی انتہائی اہم ہے۔ خالی پیٹ پانی پینا دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھنے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گردوں کی کارکردگی بہتر کرتا ہے اور پتھری کے خدشے کو کم کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق صبح کے وقت ایک سے دو گلاس نیم گرم پانی پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ پانی ہمیشہ آہستہ آہستہ پئیں اور کھانے کے فوراً بعد زیادہ پانی پینے سے گریز کریں۔

یہ عادت اگر مستقل اپنا لی جائے تو وزن میں کمی، جلد کی بہتری، بہتر ہاضمہ اور مجموعی صحت پر نمایاں اثرات دیکھنے میں آتے ہیں۔ طبی ماہرین شہریوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ دن کا آغاز پانی سے کریں تاکہ صحت مند طرزِ زندگی برقرار رکھا جا سکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.