Gas Leakage Web ad 1

سہ ملکی ٹی 20 سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

سہ ملکی ٹی 20 سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

0

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ دیگر بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے مزاحمت نہ کر سکے۔ کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے تین، تین جبکہ ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا اعلان، 1016 افسران اور اہلکار نئے عہدوں پر تعینات

پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنز بنائے۔ سلمان علی آغا 14 اور فخر زمان تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ انہوں نے فائنل میں چار اوورز میں 17 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ سیریز میں مجموعی طور پر دس وکٹیں اپنے نام کیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.