Gas Leakage Web ad 1

اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا اعلان، 1016 افسران اور اہلکار نئے عہدوں پر تعینات

اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا اعلان، 1016 افسران اور اہلکار نئے عہدوں پر تعینات

0

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ ترقیوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 20 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دی ہے۔ مجموعی طور پر 1016 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی جن میں 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 27 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی شامل ہے۔

یو اے ای کے ویزوں سے متعلق اسحاق ڈار کا اہم بیان

اسی طرح 189 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر، 306 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 350 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل جبکہ 40 کلریکل اسٹاف کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جس افسر کا حق بنتا ہے اسے فوری ترقی دی جائے اور اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران دن رات عوام کی خدمت پر مامور ہیں اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے شہری سکون سے سوتے ہیں۔

ترقی پانے والے افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مزید مؤثر ثابت ہوں گے اور عوام کی حفاظت کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ اقدام اسلام آباد پولیس میں حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ معیار بڑھانے کی کوشش کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.