Gas Leakage Web ad 1

وزیر اعظم شہباز شریف 26اور27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے،دفتر خارجہ

وزیر اعظم شہباز شریف 26اور27 نومبر کو بحرین کا دورہ کرینگے،دفتر خارجہ

0

وزیر اعظم شہباز شریف 26 اور 27 نومبر کو بحرین کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہوگا۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان جب بھی حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا: ترجمان پاک فوج

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف بحرینی قیادت سے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بات چیت کریں گے، ساتھ ہی توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم اور ثقافت کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ بحرین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے سلسلے میں مقیم ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.