انڈے کھانے کی عادت آپ کو اس عام مرض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے

انڈے کھانے کی عادت آپ کو اس عام مرض سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے

0

ایک نئی تحقیق کے مطابق انڈوں کا استعمال انزائٹی جیسے دماغی عارضے سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں کولین نامی غذائی جز کی کمی انزائٹی ڈس آرڈرز کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا 27 ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان

تحقیق کے دوران 25 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی اور 370 افراد کے دماغوں کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ 88 فیصد انزائٹی کے مریضوں میں کولین کی سطح نمایاں حد تک کم تھی۔

کولین ایک اہم غذائی جز ہے جو انڈوں، گائے کی کلیجی، سرخ گوشت، مرغی کے گوشت، آلو، دہی، مچھلی اور گوبھی جیسی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ یہ جز نہ صرف خلیات کے افعال کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ یادداشت، مزاج اور دیگر دماغی افعال کے لیے اہم نیورو ٹرانسمیٹر acetylcholine بنانے کے عمل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ انزائٹی کے مریضوں کو اپنی غذا میں کولین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بڑھانا چاہیے، خاص طور پر مچھلی اور انڈوں کا استعمال اس حوالے سے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.