Gas Leakage Web ad 1

الیکشن کمیشن کا غیرحاضر عملے کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ

0

الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر حاضر عملے اور اسٹاف کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے تمام چیف سیکریٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں، پولنگ اسٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران تربیت غیر حاضر ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے، اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.