Gas Leakage Web ad 1

آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے: علی امین کا اعلان

0

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ تباہ گھروں کو دوبارہ بنایا جائے گا اور وہ آبادیاں جو پانی کے قدرتی راستوں میں بنی ہیں انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

 

Gas Leakage Web ad 2

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر متاثر شخص کو اس کے نقصان کے مطابق مدد دے گی اور سیلاب سے آنے والی تباہی کا مکمل مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور دیگر وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی پیشکش کی ہے اور وفاقی حکومت اگر کچھ کرے گی تو یہ احسان نہیں بلکہ ذمہ داری ہوگی، فوج بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے اور مزید دو ہیلی کاپٹر فراہم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برسوں سے ندی نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، لوگوں نے پانی کے راستوں میں گھر دکانیں بنا لیں جس کے باعث نقصان بڑھا، انہوں نے تجاوزات پر سخت کارروائی کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ وقت پر وارننگ دینے کے باوجود لوگ ہٹنے کے بجائے عدالت چلے جاتے ہیں، ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر سیدو شریف میں متاثرین نے احتجاج کیا کہ تین روز گزرنے کے باوجود انہیں کوئی حکومتی امداد نہیں ملی، یاد رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث صوبے میں تین سو اٹھائیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے دو سو سے زائد صرف بونیر میں جاں بحق ہوئے، جہاں شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.