Gas Leakage Web ad 1

شمالی علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سڑکوں کی فوری بحالی کا حکم، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی این ایچ اے کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

0
شمالی علاقہ جات میں حالیہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف شاہراہوں کی بندش پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ حکام کو فوری ہدایات جاری کر دی ہیں اور وفاقی سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر خود موقع پر پہنچنیں، امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور تمام وسائل برؤئے کار لانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سینئر افسران کو ہدایت کی کہ پنجاب اور سندھ سے ورک فورس اور مشینری بھی استعمال میں لائیں،شدید ترین بارشوں سے روڈ نیٹ ورک کی تباہی ہوئی ہے اور روڈ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی تازہ لہر کے بعد حالات تشویشناک ہیں، این ایچ اے متاثرہ علاقوں میں اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ ہٹانے اور سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھولنے کے اقدامات جلد از جلد مکمل کرے۔وفاقی وزیر مواصلات نے شمالی علاقوں بالخصوص سکردو، جگلوٹ، بونیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں این ایچ اے ٹیموں کی فوری موجودگی اور متحرک طور پر کام کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سڑکیں بند ہوئی ہیں وہاں متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی بحال کرنے کی کوشش کی جائے اورگلگت بلتستان میں بحالی کے اقدامات کے حوالے سے جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔
Gas Leakage Web ad 2
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بونیر میں شدید بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کی دعا کی۔انہوں نے کے پی کے حکومت کے ہیلی کاپٹر کے کریش ہونے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پربھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسافروں اور شہریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور شہریوں کو صورتحال سے بروقت آگاہ رکھا جائے جبکہ امدادی سرگرمیوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ این ایچ اے ٹریفک کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھے تاکہ عوام کو بلاتعطل سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.