آپ کا واٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک ہوسکتا ہے، کیسے بچا جائے؟ جانیے
آپ کا واٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک ہوسکتا ہے، کیسے بچا جائے؟
ہیک واٹس ایپ بروقت شکایت سے فوری بحال کروایا جاسکتا ہے،حکام
(نیوز ڈیسک)واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبردار ہوشیار! آپ کا واٹس ایپ کسی بھی وقت ہیک ہوسکتا ہے۔ پھرکیا؟ آپ کے دوستوں اور فیملی ممبرز سے رقوم مانگنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
میں ایئرپورٹ پر پھنس گیا ہوں، میرے ساتھ ایمرجنسی ہوگئی ہے، مجھے فوری طور پر 4 لاکھ روپے بھیج دیں، ورنہ میں مشکل میں پھنس سکتا ہوں۔ یہ میسج کسی بھی وقت آپ کے فون پر بھی آسکتا ہے۔
سائبر کرائمز حکام کے مطابق واٹس ایپ ہیک کرنے کے لئے فراڈئیے آپ کو کورئیرکا نمائندہ یا بنک ملازم بن کے رابطہ کرتے ہیں۔ پن کوڈ یا کسی میسج کو واپس کرنے پر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔
حکام کے مطابق اپنا ڈیٹا یا کوئی بھی پن کوڈ کسی کے ساتھ شئیر نہ کریں بصورت دیگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہیک شدہ واٹس ایپ کی بروقت شکایت سے فوری بحال کروایا جا سکتا ہے۔
