Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات،کیا بات چیت ہوئی ؟ جانیں 

0

پشاور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لئے ضروری اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرداخلہ محسن نقوی نے علی امین گنڈاپور کو قیام امن کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھرپور مدد فراہم کی جائے گی اور کرم میں قیام امن وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے اقدامات کرنا ضروری ہے۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے شہداء کی قربانیوں کو عظیم اور ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں اور ہم مل کر دہشت گردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.