sui northern 1

پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات ناگزیر ، دیر نہیں ہونی چاہیے،رؤف حسن

0
Social Wallet protection 2

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت ناگزیر قرار دے دی۔ایک انٹرویو میں رؤف حسن کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ناگزیر ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

sui northern 2

ان کا کہنا تھاکہ بات چیت کیلئے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کردیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

ایف بی آر کی منی بجٹ لانے کی خبروں کی تردید

Leave A Reply

Your email address will not be published.