
اپر کوہستان (نیوز ڈیسک) راولپنڈی سے گلگت ہنزہ جانے والی نیٹکو کی بس (GLTA-7303) شکرکی نالہ، لوٹر، اپر کوہستان کے قریب صبح 6 بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
ریسکیو 1122 اپر کوہستان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو داسو منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں امتیاز حسین، گلگت کا رہائشی (فوجی اہلکار)، سنگل حسین ولد نذیر خان سکنہ یاسین، غذر، گلگت (فوجی اہلکار)،سلطان محمود ولد عبدالحفیظ ساکن راولپنڈی ہیں جبکہ زخمی ہونیوالے فرد دلشاد قمر ولد شمس القمر ساکن راولپنڈی ہیں



