Gas Leakage Web ad 1

لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار، نوٹیفکیشن نہ ہو سکا

0

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں کے نقشے تیار کرلیے گئے مگر نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق لاہور کی پانچ نئی تحصیلوں علامہ اقبال ٹاؤن، نشتر،صدر، واہگہ اور راوی کے دفاتر کی نشاندہی نہ ہو سکی، سرکاری دفاتر،عملہ، گاڑیوں اور پٹرول کی سمری محکمہ فنانس میں التواء کا شکار ہے۔

دس روز قبل پانچ اسسٹنٹ کمشنرز کو کمشنر لاہور کے سپرد کیا گیا مگر اسسٹنٹ کمشنرز کو تاحال تحصیلوں کی ذمہ داریاں تفویض نہ ہو سکیں۔

مزید پڑھیں:لاہور: انڈر پاس اور پیڈسٹیرین برج لیز پر دینے کا منصوبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی 27 قانونگوئیوں کی تقسیم بھی نہ ہو سکی، تحصیلوں کو فعال کرنے میں دو ماہ سے زائد کا عرصہ لگے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.