دن رات ایک کر کے عوام کے مسائل حل کرینگے،ملک ظفر اقبال
مظفرآباد (نیوزڈیسک)آزادکشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر اقبال نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اج اللہ کے فضل وکرم سے یہ حلقہ ترقی میں آگے ہے اسپر میں وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اس پر آج میرے نوجوانوں کے چہرے کھلے کھلے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں ستر کلومیٹر سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں کچھ پر کام جاری ہے ،ہمارے 12 کلومیٹر روڈ تتہ پانی سے گوئی والی روڈ پچھلے بیس سال سے پراسیس میں تھی اللہ کے فضل سے اسپر بھی کام ہوا ،تتہ پانی سے کوٹلی روڈ بھی بنی ،یہ کریڈٹ موجودہ حکومت کو ہے اور وزیراعظم کو خاص طور پر جاتا ہے اس سے ہمارے لوگوں کی سفری مشکلات کم ہوئیں ۔وزیراعظم۔آپ کا شکریہ جب سے آپ کو اقتدار ملا آپ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ریاست ماں ہونے کا کردار ادا کرے ،جس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
اپ نے اپنے ذاتی اخراجات میں کمی لائی ،10 ارب کا سوشل پروٹیکشن فنڈ قائم کیا،آزادکشمیر کے لوگوں کو صحت کارڈ دیا جس سے صحت کی سہولتیں حاصل ہونگی اس سے ایل او سی پر بسنے والوں کو بہت فایدہ ہو گا ،جس پر آپ کو اور آپ کی سوچ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ ریاست کا پڑھا لکھا نوجوان مایوس ہو چکا تھا آپ نے میرٹ پر پی ایس سی کمیشن قائم کر کے نوجوانوں کی مایوسی کو راحت اور امید میں بدل دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ آپ نے 5 ارب کی لاگت سے انہیں قرضے دینے کیلیے فنڈ قائم کیا ہے ۔
اپ کو یقین دلاتا ہوں آپ کے ساتھ تھے آپ کے ساتھ ہیں اور رہیں گے انسان کا کردار اسے ہمیشہ زندہ رکھتا ہے آپ انشاءاللہ عوام کے دلوں میں رہیں گے ۔آزادکشمیر کے عوام کو اسوقت سستی بجلی اور سستہ آٹا مل رہا ہے اس کے لئے ہمیں جو محنت کرنا پڑی ہے وہ الگ کہانی ہے لیکن آپ نے یہ کر کے دکھا دیا ہے انشاءاللہ ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست عوام کے ٹیکس کے پیسے سے چلتی ہے عوام ٹیکس دیں گے تو عوام کی خدمت بڑھ چڑھ کر کی جائے گی ۔انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ،تاریخ میں وہی زندہ رہتے ہیں جو لوگوں کی فلاح وبہبود کیلیے کام کرتے ہیں ،آزادکشمیر میں وزیراعظم نے سٹیٹس کو توڑ کر دکھایا ہے جس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس حلقے کے بھی مسائل ہیں۔
انشاءاللہ انہیں دن رات ایک کر کے حل کریں گے اور لوگوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنائیں گے ،اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اقتدار میں شامل ہیں وزیراعظم سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں تمام ایل ایل ایم کو مساوی بنیادوں پر وسائل مہیا کر رہے ہیں جس پر آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔یونین کونسل گوئی بٹالی ایل او سی پر واقع ہے ،یہ پاک فوج کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ،افواج پاکستان ہماری سرحدوں کے محافظ ہے بہادر مسلح افواج کی پشت پر یہ ایل او سی کے بسنے والے یہ بہادر لوگ ہیں ،ہماری منزل سرینگر ہے انشاءاللہ مقبوضہ کشمیر کو فتح کر کے رہیں گے وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا کر رہیں گے ،میں بہادر مسلح افواج پاکستان کو شاندار الفاظ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اسکی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔گوئی بٹالی کو سات کلومیٹر سڑک کی ضرورت ہے۔
میں آج اس عوام کی بدولت کھڑا ہوں ،گوئی کے لوگ چاہتے ہیں ،گوئی کے مقام پر ڈگری کالج دیا جائے ،انشاءاللہ اگلے پانچ سال بھی آپ کے ہیں ،آپ وسائل مسائل کے مطابق دے رہے ہیں اس پر بھی آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پناگ سے دندلی پانچ کلومیٹر روڈ ، ،تتہ پانی گرلز ڈگری کالج کی حالت بھی خراب ہے اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،اداروں کی حالت بھی ناگفتہ بہہ ہے اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے ،یونین کونسل چوکی میں بناہ ہے وہاں پر بچیوں کیلیے کوئی گرلز ہائی سکول نہیں ہے ،تتہ پانی کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا جائے ،تتہ پانی تین اضلاع کا سنگم ہے یہاں پولیس چوکی موجود ہے ،یہاں لوگوں نے اپنے وسائل سے پولیس کو چوکی کی عمارت بنا کر دی ،یہاں تھانے کی بھی ضرورت ہے ،یہاں کے آر ایچ سی کو ہسپتال بنایا جائے۔
گرلز ڈگری کالج کو سرکاری بسیں فراہم کی جائیں ۔تتہ پانی میں فائر بریگیڈ فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا وزیراعظم ہمیں آپ کی میرٹ کی پالیسی پر فخر ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں اور انشاءاللہ ساتھ رہیں گے ۔یونین کونسل دندلی گواں میں تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے ،جہاں ادارے اپ گریڈ ہوے وہاں سٹاف نہیں ہے اس لئے یہ سب بھی مہیا کرنے کی ضرورت ہے ،یونین کونسل چوکی میں بی ایچ یو کی ضرورت ہے ، اللہ پاک ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے کی توفیق ادا فرمائے۔ وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا…