Gas Leakage Web ad 1

ماہر فلکیات کی عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کی پیش گوئی

0

کراچی(نمائندہ خصوصی) ماہر فلکیات نے عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہونے کی پیش گوئی کر دی۔

Gas Leakage Web ad 2

ماہر فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ 29 ذی القعدہ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، 7 جون کو غروب آفتاب 7 بج کر 20 منٹ پر ہونے کا امکان اور غروب قمر 8 بج کر 31 منٹ پر متوقع ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 40 سے 50 منٹ تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہر فلکیات کا مزید کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے تقریباً 15 منٹ بعد چاند نمایاں طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.