Gas Leakage Web ad 1

گوادر،دہشتگردوں کی فائرنگ، سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق

0

گوادر(نمائندہ خصوصی)گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کوارٹر میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پرفائرنگ کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ جاں بحق و زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی نے بتایا ہے کہ مقتولوں کی لاشیں اور زخمی کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.