Gas Leakage Web ad 1

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ،چکن مافیا کیخلاف کارروائی کاآغاز

0

لاہور(نیوزڈیسک)مہنگی مرغی کے معاملے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا۔

 

Gas Leakage Web ad 2

محکمۂ لائیو اسٹاک حکام لاہور کا کہنا ہے کہ مہنگی مرغی کے معاملے پر کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیک ہولڈرز سے جواب طلب کر لیا۔

مرغی مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالتے ہیں، پچھلے چند روز میں مرغی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک بڑھائی گئی۔

محکمۂ لائیو اسٹاک حکام کے مطابق پولٹری فارمرز اور ٹریڈرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، دونوں سے اسٹاکس کا ڈیٹا منگوا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس گٹھ جوڑ کا نوٹس لیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.