عام خبریں

سوئی ناردرن کے تحت گیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 53گیس کنکشن منقطع ، لاکھوں کے جرمانے عائد

اسلام آباد(روزنامہ ڈیسٹینیشن) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 53گیس کنکشن منقطع کردیے، 180 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے.جبکہ 56لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 گھریلو کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 5کنکشن منقطع کیے گئے اور24 لاکھ 90ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے مزید ایک ایف آئی آر بھی کاٹی گئی۔بہالپور میں کمپریسر کے استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئےاور 58انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1اور 25انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے مزید 30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 14کنکشن منقطع کیے گئے اور3 لاکھ20ہزارکےجرمانے عائد کیے گئے۔ راولپنڈی میں ریجنل ٹیم نے 1 گیس کنکشن منقطع کیااور 1لاکھ 70ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15کنکشن منقطع اور 6لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کی گئے۔ساہیوال میں کمپریسر کے استعمال پر 1منقطع کیے گئے ۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران 10انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشن منقطع کیے اور2لاکھ 30ہزارکے جرمانے بھی کیے گئے۔سر گودھا میں ٹیم نے 34انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئےاور60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے۔گجرانوالہ میں ٹیم نے 3لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ ایک انڈر بلنگ کیس پروسیس/اندراج کیا گیااور14لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

مزید پڑھیں: گیس پائپ لائن معاہدے کی خلاف ورزی پر جرمانے کا خدشہ ، پاکستانی وفد تہران پہنچ گیا

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button