مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے با جماعت نماز کو ’’100 سال‘‘ مکمل
*مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے نماز کو 100 سال مکمل*

مسجد الحرام میں ایک امام کے پیچھے با جماعت نماز کو 100 سال مکمل ہو گئے۔
العربیہ کے مطابق 28 اکتوبر 1926 کو سعودی عرب کے پہلے بادشاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود کے دور میں علما کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ مسجد الحرام میں فرض نمازیں چار الگ جماعتوں کے بجائے ایک امام کی اقتدا میں ادا کی جائیں گی۔
اس سے قبل حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی مسالک کے پیروکار حرم میں الگ مقامات پر اپنے اپنے امام کے پیچھے نماز ادا کرتے تھے۔ حنفی امام کا مقام خانہ کعبہ کے شمالی جانب، مالکی کا مغربی جانب، شافعی کا زمزم کے کنویں کے بالائی حصے میں اور حنبلی کا جنوبی جانب تھا۔
28 اکتوبر 1926 کو نئے نظام کے تحت نمازیوں کو ایک جماعت میں جمع کیا گیا اور ایک ہی فرض نماز کی متعدد جماعتیں قائم کرنے کا رواج ختم ہو گیا۔



