ویڈیو: سڈنی میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب تہس نہس کردی
آسٹریلیا میں شدید بارش اور ژالہ باری نے شادی کی تقریب کی خوشیاں ماند کردیں

آسٹریلوی شہر سڈنی میں حال ہی میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کو ہاتھوں میں کرسیاں اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں جدید آئی ٹی پارک قائم، وزیراعظم نے “دانش آئی ٹی پارک” کا نام دے دیا
شادی کی رسومات خوشی خوشی جاری تھیں کہ اچانک شدید بارش نے تقریب کا ماحول بدل دیا اور شادی کی خوشیاں پھیکی پڑ گئیں۔
شدید بارش کے باعث تقریب میں شریک مہمان ہاتھوں میں کرسیاں اٹھا کر بارش کے پانی کو شادی ہال میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، بارش اور ژالہ باری کے دوران انہیں امدادی کارروائیوں کے لیے متعدد کالز موصول ہوئیں۔ ژالہ باری کے باعث گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے علاوہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔



