Gas Leakage Web ad 1

دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک کہاں ہے؟

0

آسیب یا بھوتوں کا وجود ہے یا نہیں، یہ ایک طویل بحث ہے اور اس حوالے سے ہر فرد کی اپنی سوچ ہے۔ تاہم، اس بحث کو ایک طرف رکھتے ہوئے کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک کہاں واقع ہے؟

Gas Leakage Web ad 2

جرمنی کی ایک رینٹل کار کمپنی سکسٹ نے اپنی رپورٹ میں اس سڑک کے بارے میں بتایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے ویسٹ ملفورڈ میں واقع کلنٹن روڈ دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک ہے۔
علی امین خان گنڈاپور گھر میں نظربند، باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات
یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب اس سڑک کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے، اگر اسے اعزاز قرار دیا جائے تو۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق کلنٹن روڈ امریکا کی چند سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑکوں میں شامل ہے، جہاں کئی دہائیوں سے مافوق الفطرت اور پراسرار واقعات سے متعلق کہانیاں گردش کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنگل سے گزرنے والی اس سڑک کا 10 میل طویل حصہ اندھیرا چھانے کے بعد انتہائی خوفناک محسوس ہونے لگتا ہے۔

اس سڑک سے متعلق پراسرار کہانیاں ایک صدی سے زائد عرصے سے پھیل رہی ہیں۔ بعض افراد یہاں ایسی پراسرار روشنیاں دیکھنے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں جو اچانک نمودار ہونے کے بعد غائب ہو جاتی ہیں۔

دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک کا تعین کرنے کے لیے ماہرین نے گوگل اور ٹک ٹاک پر سرچ ٹرینڈز کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا، جس کے بعد ان نتائج کا 2023 سے 2025 کے دوران شائع ہونے والی آسیب زدہ سڑکوں کی مختلف فہرستوں سے موازنہ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.