Gas Leakage Web ad 1

خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف

خاتون کا والدہ کی میت گھر میں چھپاکر کئی برس تک پنشن وصول کرنے کا انکشاف

0

جرمنی میں ایک خاتون نے کئی برس تک اپنی والدہ کی میت گھر میں چھپا کر پنشن وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے معمر خاتون کی بوسیدہ لاش اس وقت برآمد کی جب مقامی میئر نے مسلسل رابطہ نہ ہونے پر معاملے کو مشکوک سمجھا۔ میئر گزشتہ آٹھ سالوں سے 1922 میں پیدا ہونے والی خاتون صوفی سے سالگرہ کے موقع پر ملاقات کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ہر بار بیٹی کرسٹا کسی بہانے سے ملاقات نہیں ہونے دیتی تھی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ بنگلہ دیش ، نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان سے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پیش کی

رپورٹ کے مطابق 30 دسمبر 2025 کو میئر نے پراسیکیوٹر آفس سے رابطہ کیا کیونکہ بیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی والدہ دو سال قبل چیکیا میں انتقال کر چکی ہیں، جو مشکوک لگا۔ پولیس نے 5 فروری کو کارروائی کے دوران بوسیدہ لاش برآمد کی۔

پوسٹ مارٹم میں موت کی وجہ اور وقت کا تعین نہ ہو سکا اور قتل کے شواہد بھی نہیں ملے، تاہم دھوکہ دہی کی تحقیقات شروع کر دی گئی کیونکہ خاتون کی تقریباً 1500 یورو ماہانہ پنشن اب بھی وصول کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق مشتبہ بیٹی اس وقت ایک طبی کلینک میں زیر علاج ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.