پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی، جہاں وہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان شاہینز کے خلاف بھی سیریز میں حصہ لے گی۔ پاکستان شاہینز اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز 13 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے، جن کی تاریخیں 20، 22 اور 24 جنوری مقرر کی گئی ہیں۔
حوثی ملیشیا کے ریاض پر داغے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیئے: سعودی افواج
آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر وائٹ بال کرکٹ کے 6 میچز منعقد ہوں گے۔ دورے کے تمام مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور ان کا آغاز دن کے وقت ہوگا۔
آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


