PM Apna Ghar Program

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

0

ضلعی انتظامیہ نے کیش لیس اسلام آباد پالیسی پر عملدرآمد کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر 2026 سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے تمام دفاتر میں نقد ادائیگیوں کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اویس افضل نے 25 نومبر کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے مطابق یکم دسمبر سے ایم سی آئی کے کسی بھی دفتر، ڈائریکٹوریٹ، ونگ یا برانچ میں نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک
اعلامیے کے مطابق ٹیکس، فیس، کرایوں، جرمانوں اور لائسنس فیس سمیت تمام قسم کی ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے وصول کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور چیک کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں ایم سی آئی کے تمام کیش کاؤنٹرز 30 نومبر تک بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مینول رسید بکس سیل کرکے متعلقہ اکاؤنٹس آفس میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

مزید برآں تمام دفاتر میں آن لائن ادائیگیوں سے متعلق عوامی آگاہی کے نوٹس آویزاں کیے جائیں گے۔ تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سات روز کے اندر پالیسی پر عملدرآمد کی رپورٹ چیف آفیسر کو جمع کرائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر کے بعد نقد رقم وصول کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جبکہ متعلقہ ڈائریکٹر اور دفتر کا سربراہ بھی اس خلاف ورزی پر ذاتی طور پر جواب دہ ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.