PM Apna Ghar Program

مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویڈیو کال کے ذریعے زخمی اے ایس آئی اصغر کی عیادت کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکار کے پاس موجود ان کی والدہ سے بھی سلام دعا کی، انہیں حوصلہ دیا اور بیٹے کے مکمل اور بہترین علاج کی یقین دہانی کرائی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ نے ڈی پی او اور آر پی او کو ہدایت کی کہ اے ایس آئی اصغر کے علاج کے لیے تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی (اسپائن) کی بحالی اور علاج کے لیے جو کچھ ممکن ہوا، وہ تمام اقدامات کیے جائیں گے۔
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
مریم نواز نے زخمی اے ایس آئی اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کمر میں گولی لگی، تاہم آپ کی جان بچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی اصغر نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کو سخت مقابلہ دیا اور اپنی ذمہ داری پوری کی۔

وزیراعلیٰ نے زخمی افسر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان منتقل کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اصغر جیسے بہادر پولیس افسران پر فخر ہے اور انہیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم میں شامل اہلکار بشیر کی بھی عیادت کی، جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان رضوان اور طارق کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں دینے والی اپنی پولیس ٹیم پر فخر ہے۔

دوسری جانب زخمی اے ایس آئی اصغر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمر میں دو گولیاں لگی تھیں، تاہم اب وہ الحمدللہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ اور کوششوں کے باعث انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ملتان منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ریکی کے لیے کراچی جانے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر مفرور ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اصغر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.