Gas Leakage Web ad 1

میجر لیگ کرکٹ: سری لنکن بولر نے آخری اوور میں 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا

0

امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں سری لنکا کے فاسٹ بولر داسن شناکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور میں مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم سیئٹل اورکاس کو ٹیکساس سپر کنگز کے خلاف 9 رنز سے یادگار فتح دلا دی۔

Gas Leakage Web ad 2

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں سیئٹل اورکاس کے 122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیکساس سپر کنگز کی ٹیم آخری اوور کے آغاز پر 107 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ موجود تھی۔ ڈونوون فریرا اور شبھم رنجانے کریز پر موجود تھے اور ٹیم کو جیت کے لیے آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے۔

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ

داسن شناکا آخری اوور کرنے آئے تو پہلی گیند پر شبھم رنجانے نے پوائنٹ کے اوپر سے چوکا لگا دیا، جس کے بعد ٹیکساس کو 5 گیندوں پر 11 رنز درکار تھے۔ دوسری گیند پر ایک رن بنا۔

تاہم اس کے بعد میچ نے ڈرامائی رخ اختیار کر لیا۔ شناکا نے اوور کی تیسری گیند پر ڈونوون فریرا کو کلین بولڈ کر دیا۔ اگلی گیند پر کیلون سیویج لانگ آن پر کیچ دے بیٹھے۔

ہیٹ ٹرک گیند پر ایڈم ملن نے بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ آخری گیند پر بھی شناکا نے کمال کرتے ہوئے امشی ڈی سلوا کو شمرون ہیٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔

اس طرح داسن شناکا نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 9 رنز سے فتح دلائی اور میجر لیگ کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بولر بن گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.