محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف حصوں، انکلوژرز اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران محسن نقوی کو سٹیڈیم کی تعمیراتی پیش رفت، دستیاب سہولیات اور مستقبل میں مجوزہ توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان سٹیڈیم میں مجوزہ تبدیلیوں اور کرکٹ انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی جیل اصلاحات کانفرنس: قیدیوں کی بحالی، اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی تکمیل کے بعد ملک میں جلد بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگی۔
انہوں نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بھرپور تعاون پر انتہائی مشکور ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سعودی عرب میں کرکٹ کے اس شاندار سفر کا حصہ بننا ایک بڑا اعزاز ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔