Gas Leakage Web ad 1

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

0

استنبول: وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحری چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری ناگزیر ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری نے استنبول میری ٹائم سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

سب میرین کیبل میں خرابی دورکر دی گئی، انٹرنیٹ فراہمی بنا تعطل جاری ہے: پی ٹی اے

انہوں نے کہا کہ گرین شپنگ اور بلیو اکانومی عالمی بحری تجارت کا مستقبل ہیں، جبکہ بحری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون اور شراکت داری انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور بحرِ ہند کے لیے ایک اہم تجارتی گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو جدید بحری مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بحری، تجارتی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکیہ امن، ترقی اور بحری تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ استنبول میں منعقدہ یہ کانفرنس نئی بحری شراکت داریوں کے قیام اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.