پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے دوران درج مقدمے کی سماعت ہوئی، تاہم ملزمان کی عدم پیشی کے باعث مقدمے کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، ملزمان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث 342 کے بیانات آج بھی ریکارڈ نہ ہو سکے۔
ملزمان کے بیانات مکمل نہ ہونے پر کیس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا اور عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔



